جیل میں عمران خان کو کب کس ڈاکٹر نےچیک کیا؟ میڈیکل رپورٹ وزارت داخلہ پنجاب کو ارسال
راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیج دی گئی ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈپریشر، شوگرلیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کوکب کس ڈاکٹر نےچیک کیا، اس سے متعلق بھی تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتےہیں جس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
واضح رہے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں