دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارےگئے، بلوچستان کا ایریا زیادہ اور آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج سالوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں، ہماری حراست میں بھارتی دہشت گردکلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، بھارت کی جانب سے ہم پرپراکسی وارمسلط کی گئی ہے، بھارت دہشت گردوں کو مکمل فنڈنگ کر رہا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بناہوا ہے، خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا حکومت فوج اور وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے