134 بچے ، 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے

سعودی عرب کے معمر ترین معروف شخص ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے۔

مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی کی عمر 142 برس تھی۔ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

بتایا گیا کہ جنازے میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

کہا جاتا ہے کہ ناصر بن ردّان الوداعی نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان کے دور تک کا زمانہ دیکھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردّان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے مجموعی طورپر 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے ۔

ناصر بن ردّان الوداعی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے