کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔نیپرا نے بتایاکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے59 پیسے فی یونٹ اور جون کی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا اضافہ نومبر میں وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں