بانی پی ٹی آئی اب صرف القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ہیں، سلمان اکرم
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف 8 مقدمات میں سپریم کورٹ سے ضمانت کے بعد سابق وزیر اعظم کی صرف القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری برقرار ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کیونکہ اب عمران خان کے خلاف صرف القادر ٹرسٹ کیس کی گرفتاری ہے، جس کی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے ہے۔
’کئی ماہ سے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہ درخواست سنی جائے، اس کیس کے بعد عمران خان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں رہ جاتا جس میں گرفتاری ہو۔‘
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں