صدر آصف زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبید الزابی کی الوادعی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبیدالزابی نے ایوان صدر میں الوادعی ملاقات کی ۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب مارات کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔
صدر آصف علی زرداری نے سفیر حمد عبید الزاابی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب مدتِ سفارت پر مبارکباد دی، صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقتوں میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں