پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نے ڈیڑھ لاکھ کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔100 انڈیکس 2 سال میں 110000 پوائنٹس بڑھا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے