سعودی عرب میں نوجوان جلتے ٹرک کو جان پر کھیل کر پیٹرول پمپ سے دور لےگیا

سعودی عرب میں ایک شخص نے جان پر کھیل کر دوسروں کی جانیں بچالیں۔ ریاض کے علاقے الدوادمی کے ایک پٹرول پمپ پر کھڑے جانوروں کے چارے سے بھرے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تو ٹرک ڈرائیور جلتے ٹرک کو چھوڑ کر چلا گیا۔

جلتے ٹرک کو دیکھ کہ وہاں موجود ایک نوجوان ماہر فہد الدلباحی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بے خوف ہو کر جلتے ہوئے ٹرک میں چھلانگ لگائی اور اسے ریاض کے پٹرول پمپ سے دور لے گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے نوجوان جلتےہوئے ٹرک کو گیس اسٹیشن (پیٹرول پمپ) سے دور لے جاتا ہے اور اس دوران بھی آگ کی شدت سے ٹرک کے کمزور حصے ٹکڑوں کی صورت میں نیچے گررہے ہوتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آگ کی شدت سے نوجون کے چہرے، سر اور ہاتھ پاؤں جھلس گئے جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے