سپین کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی، متاثرہ حصہ بند

سپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا، تاہم آگ سے متاثرہ حصہ بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی گزشتہ روز سپین کی تاریخی قرطبہ مسجد میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی، جب فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے شعلے بھڑک اُٹھے اور قریبی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

 فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرا کے آگ پر قابو پایا جبکہ پولیس اور ریسکیو عملہ رات بھر موقع پر موجود رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جاسکے۔

قرطبہ کے میئر نے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ان کی تیزی سے کی گئی کوششوں کے باعث کوئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا۔

آتشزدگی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں اور عوام نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہفتے کے روز عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تاہم متاثرہ حصہ بدستور بند ہے۔‘

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے