پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص
پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص کر دیاگیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلئے کارروائی سی ڈی اے کرے گا،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا، چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی،چوہے پکڑنے کیلئے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی،چھتوں کی سیلنگ چوہوں کی بھرمار کی وجہ ہے،چوہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں فائلیں کتر دیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں