9 مئی سازش کی تیاری،فیض حمید اکیلے نہیں تھے: طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی بلاوجہ نہیں ہوا ، سازش بہت پہلے تیار ہوئی تھی ۔سب کو پتہ ہے فیض حمید اور ثاقب نثار میں قربتیں تھیں، جنرل (ر) فیض حمید اکیلے نہیں تھے ، باقی اداروں کے لوگ اور سیاستدان بھی تھے،سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بھی لوگ کہا کرتے تھے کہ کبھی یہ گرفت میں نہیں ہوں گے لیکن گرفت ہوئی۔ جن لوگوں نے عدلیہ پر داغ لگائے انکے احتساب کا اختیار عدلیہ کے پاس ہے۔اگر عدلیہ احتساب نہیں کرے گی تو یقیناً پھر کوئی اور کرے گا، اس کا طریقہ کار بنانا پڑے گا۔9 مئی بلاوجہ نہیں ہوا ، سازش بہت پہلے تیار ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے