فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اس خدشے کااظہار کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمد کو وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے اپنے مخالفین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں جو اسٹینڈ نہیں کریں گے ۔ یہ سب ملٹری کورٹ کا چکر چل رہا ہے ۔
یہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اس وقت فوج کی تحویل میں کورٹ مارشل کاسامنا کررہے ہیں، فیض حمید پرایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جن کامقصد ملک میں انتشار پھیلانا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں