احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر  کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا  نوٹی فکیشن جاری کیا۔ 

چند روز قبل  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ،  احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

عدالت سے سزا ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے