اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو نئے جی پی ٹی 5 ماڈل سے دہشت زدہ کیوں؟

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سام آلٹمین نے جی پی ٹی 5 کو اب تک کا طاقتور ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل قرار دیا ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے اگست 2025 میں جی پی ٹی 5 اے آئی ماڈل کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سام آلٹمین نے اس نئے اے آئی ماڈل کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔انہوں نے کہا کہ جی پی ٹی 5 ماڈل بہت زیادہ تیز محسوس ہوتا ہے۔درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ اس نئے ماڈل نے تو کچھ سیشنز کے دوران انہیں دہشت زدہ کر دیا۔انہوں نے جی پی ٹی 5 کا موازنہ مین ہیٹن پراجیکٹ سے کیا۔

1940 کی دہائی میں امریکا کے خفیہ مین ہیٹن پراجیکٹ کے تحت پہلے ایٹم بم کا تجرباتی دھماکا کیا گیا تھا۔البتہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ جی پی ٹی 5 کس چیز نے انہیں دہشت زدہ کیا اور نہ ہی تکنیکی تفصیلات شیئر کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اے آئی کے حوالے سے قوانین نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں جب سام آلٹمین کی جانب سے عوامی طور پر اے آئی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔وہ پہلے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اے آئی کا غلط استعمال ممکن ہے اور اوپن اے آئی کو پراڈکٹس کی تیاری کے دوران ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے