بھارت کی آبی دہشت گردی، پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرآب
بھارت نے بنا خبردار کیے دریائے راوی اور دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا، جس سے پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرِ آب آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کبھی آزاد کشمیر میں دراندازی کرتا ہے تو کبھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں سرگرم نظر آتا ہے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد پاکستان کو اب بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا ہے ۔
بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے پاکستان کو ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے۔بھارت نے بنا خبردار کیے دریائے راوی اور دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا، جس سے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کے باعث دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔
ریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے ۔۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعلاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں