بھارت محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پرایشیا کپ کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے لگا

بھارت نے  ایشین کرکٹ کونسل (  اے سی سی ) کے صدر محسن نقوی کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں  نہ جانے پر  ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی سنگاپور  میں ہونے  والے  آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذاتی طور  پر شریک نہیں ہوں گے بلکہ آن لائن شرکت کریں گے۔یہ اجلاس آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی سربراہی میں پہلا سالانہ اجلاس ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صد ر محسن نقوی نے ایشیا کپ کے حوالے ایک اہم اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا ہے تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  بھارت، عمان، سری لنکا اور افغانستان اس اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے، ان ممالک کی غیرموجودگی میں ہونے والے کسی بھی فیصلے کی کوئی  اہمیت نہیں ہوگی۔بھار ت کی جانب سے کہا گیا کہ ایشیا کپ تب ہی ممکن ہوگا جب اجلاس کا وینیو  تبدیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے