پاکستان نے جنگ میں جس طرح ساتھ دیا وہ نہیں بھول سکتے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی جس میں  پاک ایران تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو جنگ میں عظیم فتح پرمبارکباد دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ  پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ صیہونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایسے میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے