باجوڑ : فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کےسابق امیدوار تھے۔ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو 10 جولائی کو امن مارچ سے متعلق مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں