سکیورٹی گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل
7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
منگل کے روز جنید صفدر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹےجنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز،حیدر اور مجاہد کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں