سرمایہ کار پراعتماد،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔مالی سال کے پہلے روز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھ جارہی ہے اور انڈیکس میں روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح عبور کرچکا ہے۔

آج کاروباری دن کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح 131071 پوئنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5 روز میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے