ایران اسرائیل جنگ کے اثرات،سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس گرگیا
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر شدید اثرات سامنے آنے لگے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک مرحلے پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی مگر اس کے بعد 500 پوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔
حصص بازار میں 59 کروڑ شیئر کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 473 ارب روپے کم ہوکر 14063 ارب روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں