فیلڈ مارشل بااثر شخصیت، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا: ٹرمپ
میں کیا کرنا چاہتا ہوں کوئی نہیں جانتا، اسرائیلی وزیراعظم کو کہا ہے کام جاری رکھیں، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ رکوائی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ایران کو بہت مشکل کا سامنا ہے، اب بات چیت کرنا چاہتا ہے، ایران نے بات چیت اتنی ہلاکتوں اور تباہی سے پہلے کیوں نہیں کی؟
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں کوئی نہیں جانتا، اسرائیلی وزیراعظم کو کہا ہے کام جاری رکھیں، امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مزید مدد فراہم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا ’گڈ لک‘۔
امریکی صدر نے کہا کہ آئندہ ہفتہ اہم ہے ہوسکتا ہے، ممکن ہے اس سے پہلے ہی بڑی کارروائی ہو، مجھے نہیں پتا کہ یہ سب کتنی دیرچلے گا۔امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، پہلے دورمیں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہونے چاہیے۔ ایران کا دفاع ناکام ہو گیا ہے،ان کے پاس فضائی دفاع نہیں رہا، ایران کو آگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں