ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار
مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔
پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں