وفاقی حکومت نے بجٹ میں سولر پینل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کےلیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں