اسرائیل نتائج بھگتنے کے مراحل میں داخل ہوچکا: پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہےکہ آج دشمن اسرائیل کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں جنرل واحدی نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہ راست ایرانی حملے کا نشانہ بنے، آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے، ان فضائی اڈوں پر اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور دیگر جنگی مراکز موجود تھے۔
جنرل واحدی کے مطابق یہی اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطۂ آغاز تھے، مجموعی طور پر اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے، اسرائیل کو سمجھ آگیا ہوگاکہ ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔
جنرل احمد واحدی نے مزید کہا کہ دشمن سمجھ بیٹھا تھا کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے، اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں