اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا

اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد ایران کے شہر قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا۔

واضح رہے کہ 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں شہادت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے