تربت میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں سیرکزہ کے مقام پرصبح ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور ان کے بیٹے نوید امین جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 دیگرافراد زخمی ہوئے۔
صبح سویرے عید کی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔پولیس نے بتایاکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرجاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں