پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ، شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے

وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں نئی ترمیم کے بعد شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں قومی بینک کی کسی بھی شاخ میں پاسپورٹ فیس جمع کرائی جاسکے گی۔رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے