اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،فی کلو قیمت میں 4.62 روپے کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے