دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم شہباز شریف ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کرکے آذربائیجان پہنچ گئے۔ وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر لاچین کے ہوائی اڈے پہنچے جہاں آذربائیجان کے وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیرقاسم محی الدین نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کےلیے لاچین شہر پہنچے ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آذر بائیجان کے بعد تاجکستان جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں