لاہورقلندرز نے تیسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزایک اورفائنل ہار گئی

لاہورقلندرز نے تیسری بار پی ایس ایل میلہ جیت لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزایک اورفائنل ہار گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلےکے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دےکر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے۔ سکندر رضا 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے انہوں نے 7 گیندوں پر 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ لی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے