کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ
کینیڈین سفارتی وفد نے اسلام آباد میں پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ہفتہ کے روز کینیڈین وفد امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آفس پہنچا تو ڈائریکٹر جنرل مصطفی جمال قاضی نے استقبال کیا۔ وفد نے نئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید پروڈکشن یونٹ کا وزٹ کیا جہاں حکام نے ای پاسپورٹس اور ایم آر پی پاسپورٹس پرنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر مملکت فہد ہارون کی سعودی سفیر سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ نئی پرنٹنگ صلاحیت کے بعد پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی جاری ہے۔ نئے پرنٹرز میں پاسپورٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

وفد نے جدید پاسپورٹ پرنٹنگ میں سیکورٹی فیچرز میں دلچسپی ظاہر کی اور پاسپورٹس کی بروقت ترسیل ،بیک لاگ کے خاتمے میں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا۔
سفارتی وفد مسٹر جوشوا میلڈنبرگر اور مس روزلین لیمائر کیڈئکس پر مشتمل تھا ۔

ڈی جی پاسپورٹس نے سفارتی وفد کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں