خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید، بھارتی سہولت کاری بے نقاب

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد  شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں سکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملے میں 3 طالبات شہید ہوئیں جن میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں جب کہ متعددحملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی

ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا ہے  کہ دھماکے میں 35 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سی ایم ایچ انتظامیہ کے مطابق خضدار دہشتگردحملے کے 14زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیے گئے ہیں جن میں ایک خاتون، ایک مرد اور 12بچے شامل ہے جب کہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے