وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے میرپور اور بھمبر کے وفود کی ملاقات

آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے میرپور اور بھمبر کے وفود نے ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفود نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی طرف سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پرجاندار موقف اختیار کرنے اور آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام پر ان کی حکومتی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ کے ریٹائرڈافسر راجہ عبدالرشید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ریاست بھرمیں تعمیر وترقی بلاتخصیص اور بلاامتیاز جاری ہے،قانون و آئین کی بالادستی اور میرٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت پوری طرح کاربند ہے اس حوالے سے لوگوں کے مسائل بھی بتدریج حل ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے