عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار سعودی حکام کی نئی ہدایات

سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی

وزارت مذہبی امور کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد یا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور عمرہ زائرین کو کسی بھی ممکنہ وبائی خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے