پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

پنجاب کا بجٹ 13 جون  کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا۔

ذرائع  کے مطابق  بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، اسی طرح ٹورازم کے بجٹ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کیا جارہا ہے اور ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 ہسپتال بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا،  پنجاب بھر میں سینی ٹیشن اور صاف پانی کی سکیمیں لائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے