پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔
عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قلات میں فورسز کی کارروائی، 12دہشتگرد جہنم واصل، مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید
انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہئے، ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہو کر جواب دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں