ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا عہدے سے مستعفی، وجہ بھی سامنے آگئی
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں فورسز کی کارروائی، 12دہشتگرد جہنم واصل، مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید
سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔
سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا۔
مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنےکا حلف نامہ شامل نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں