تحریک انصاف میرپور کے حقوق غصب کرنے والوں کو عوامی قوت سے نشان عبرت بنائے گی : مرزا افتخار قیوم
میرپور : تحریک انصاف آزاد کشمیر سٹی میرپور کے صدر مرزا افتخار قیوم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موروثی سیاست کے ذریعے آزاد کشمیر کے اقتدار پر بار بار مسلط ہونیوالے سیاسی مسافروں نے 55 سالوں سے اوورسیز کشمیریوں اور متاثرینِ منگلا ڈیم کے بین الاقوامی نوعیت کے شہر میرپور سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور ہمیشہ انتخابات میں میرپور کی غیور عوام سے جھوٹے وعدے کرنیوالوں نے اہلیان میرپور کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں ۔
آزاد کشمیر کی کسی بھی حکومت نے میرپور کے اجتماعی نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ آزاد کشمیر کے بیروز گار سیاسی یتیموں اور اقتدار پر مسلط ہونیوالوں نے میرپور میں پلاٹوں کی بدنام زمانہ منڈیاں لگا کر میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن کے پلاٹوں پر شب خون مار جبکہ اہلیان میرپور اوورسیز کشمیریوں اور متاثرینِ منگلا ڈیم کے حقوقِ پر ڈاکے ڈالے گئے اور میرپور کے پلاٹ آزاد کشمیر کے بیروز گار سیاسی خاندانوں اور مخصوص بیوروکریسی سمیت دیگر علاقوں کے باثر لوگوں کو ریوڑیوں کی طرح تقسیم کر کے میرپور کے لوگوں کے حقوق کا قتلِ عام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے مقامی لیڈران بھی مخصوص وجوہات کی بنا پر مصلحت کا شکار بنے رہے مگر اب تحریک انصاف میرپور کے حقوق غصب کرنے والوں کو عوامی قوت سے نشان عبرت بنائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف ،شکریہ
تحریک انصاف سٹی میرپور کے سیکرٹریٹ میں شہریوں کے وفود اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سٹی میرپور کے صدر مرزا افتخار قیوم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں قائد پاکستان عمران خان کی قیادت اور آزاد کشمیر میں سردار عبدالقیوم خان نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف نے عوام میں جو شعور بیدار کیا ہے اس عوامی سیلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
آمدہ انتخابات میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی مضبوط ترین حکومتیں برسراقتدار آئیں گی اور چوروں لٹیروں سیاسی ڈکیتوں کے پیٹ چاک کر کے لوٹی گئی قومی دولت وصول کی جائیگی انھوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری میرپور کی پسماندگی اور حکمرانوں کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور انشااللہ آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر سے پیشہ ور سیاسی مسافروں کو میدان سیاست سے عوامی قوت کے ساتھ مسترد کریں گے۔
مرزا افتخار قیوم نے کہا کہ میں میرپور کے عوام کو یقین دلاتا ھوں کہ میرپور میں عوامی قوت سے تبدیلی لائیں گئے انھوں نے کہا کہ میرپور کے عوام پوچھتے ھیں کہ عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئیے تھے وہ آج تک کیوں پورے نہیں ہوئے میرپور کے بیروز گار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں کیوں نہیں دی گئیں انھوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ائیرپورٹ اور سوئی گیس کاڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے ۔
حکمران جواب دیں کیوں بار بار اہل میرپور کو دھوکے دئیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرپور شہر کی گلی گلی میں گندگی کے ڈھیروں بدبو اور تعفن سے شہریوں کا سانس لینا محال ہوچکا ہے۔ سردیوں کے موسم میں شہر میں پانی کی قلت ہے اور موسم گرما میں بہت بری صورتحال کا شہریوں کو سامنا کرنا پڑیگا ۔
مرزا افتخار قیوم نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے میرپور کی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کو آج تک مکمل کیوں نہیں کیا جاسکا اور نہ میرپور گریٹر واٹر سپلائی منصوبے میں کرپشن کرنیوالوں کا احتساب کیا گیا ھے انھوں نے کہا کہ ہم میرپور کے حقوق کا پوری قوت اور جرات کے ساتھ تحفظ کریں گےاور میرپور کو موروثی سیاست کے علمبردار سیاسی مسافر ٹولے سے نجات دلا کر عوامی راج قائم کریں گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں