بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش قبول کرلی

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم جلد پاکستان بھجوانیکی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش قبول کرلی۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کے بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہیکہ بنگلا دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، بنگلا دیش ٹیم اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائیگی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریگی۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ بنگلا دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ، مجھے یقین ہیکہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیکا موقع فراہم کریں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے، اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے