پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب

پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، کور کمیٹی اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، پی ٹی آئی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی کور کمیٹی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کا سزا کے بعد پہلا بیان آ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا اور القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ اسی طرح بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے