جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیر غور نہیں لائی جاسکتی،پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق درخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سے متعلق خط لکھا تھا،ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں جوڈیشل افسران تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں