صدر آزاد جموں و کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی الوداعی ملاقات
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا سے الوداعی ملاقات کی۔ اس دوران صدر نے جسٹس عبدالرشید سلہریا کی خدمات کو سراہا اور ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بارہویں جوڈیشل کانفرنس میں خطاب
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے صدر کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی صدر سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں