وفاقی حکومت کا گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم نے افواہ قرار دیدیا

وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کو تبدیل کر دیا جائے گا ۔


دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر
میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے گورنر کی تبدیلی کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سارا دن وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ رہا ہوں اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی یہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے جو اپنی خواہش کو خبر بنانا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے