سعودی عرب میں سیکیورٹی کیمرہ ریکارڈنگ کی منتقلی پر جرمانے کا نیا قانون

سعودی عرب میں سیکیورٹی کیمرہ ریکارڈنگ کی منتقلی پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، وزارت داخلہ یا عدالتی حکم کے بغیر سیکیورٹی کیمرہ ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر اب جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 20 ہزار ریال (تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے) تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں نئے قوانین کے تحت سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ جان بوجھ کر عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی کے نظام کو نقصان پہنچانے والے افراد پر ایک لاکھ ریال (تقریباً 1 لاکھ پاکستانی روپے) تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ سڑکوں کو جان بوجھ کر بلاک کرنے یا ان میں رکاوٹ ڈالنے پر بھی جرمانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی، لاکھوں لوگ متاثر، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ان نئے ضوابط کا مقصد سیکیورٹی کی نگرانی کے نظام کو محفوظ اور مؤثر بنانا اور عوامی سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدامات سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت اور نظام کی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے