عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس ڈھاکا پہنچنے پر آبدیدہ
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ڈکاھا پہنچ گئے۔ڈھاکا پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یونس آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ طلبا نے بنگلا دیش کو بچایا ہے، اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے، وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔سازش کے تحت بنگلا دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلادیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہم سب ملکر بنگلا دیش کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں