جعلی لائسنس سکنڈل: کے پی حکومت کا تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط
خیبرپختونخوا حکومت نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے خط میں کہا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی ویب سائٹس لائسنسز کی تصدیق کررہی ہیں، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ جعلی ویب سائٹس کی بھی تحقیقات کرے۔
دوسری جانب کے پی حکومت کے اعلامیے میں بتایاگیا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل کی تحقیقات کےلیے صوبائی سطح پر بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ، سیکرٹری قانون اور ایم ڈی آئی ٹی بورڈ شامل ہیں جب کہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ حکومت کو جمع کرائےگی۔
ہانگ کانگ اور آسٹریلیا سے متعددجعلی لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی تحقیقات کے بعد ہانگ کانگ سے بھیجےگئے 90 ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 جعلی نکلے تھے اور صرف 5 ڈرائیونگ لائسنس اصل قرار دئیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں