جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیرکے بیٹےعبداللہ الامان 8 سال بعد رہا

جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیر غلام اعظم کے بیٹے اور بنگلادیش فوج کے بریگیڈیئر جنرل (معطل ) عبداللہ الامان اعظمی کو 8 سال بعد رہا کر دیا گیا۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق عبداللہ الامان اعظمی اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد بن قاسم ارمان منگل کو علی الصبح اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔دریں اثنا، بنگلا دیش جماعت اسلامی نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان کی رہائی کی تصدیق کی

عبداللہ الامان اعظمی جماعت اسلامی کے سابق امیر  غلام اعظم کے بیٹے ہیں  جبکہ احمد بن قاسم ارمان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مرحوم میر قاسم علی کے بیٹے ہیں۔وکیل احمد بن قاسم ارمان کو 9 اگست 2016 کو ڈھاکا میں میرپور کے علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اور اسی سال 23 اگست میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الامان اعظمی کو زبردستی اٹھایا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔جماعت اسلامی نے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الامان اعظمی کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ جبری گمشدگی کے متاثرین کو ہمیں واپس ملوائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے