حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، میں اُن کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی بانی رہنما کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی ہے، ہم معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے