سرمائی سالسٹیس اور سب سے طویل رات کا آغاز

21 دسمبر کو ہونے والا سرمائی سالسٹیس زمین کے شمالی نصف کرہ میں سب سے طویل رات کا دن ہوتا ہے۔ اس دن میں دن کی روشنی کا دورانیہ سب سے کم اور رات کا دورانیہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

پاکستان بھی شمالی نصف کرہ میں واقع ہے، اس لیے یہاں بھی 21 دسمبر کی رات سال کی سب سے طویل رات بنے گی۔سولر سال کے اس حصے میں زمین کا شمالی نصف کرہ سورج سے سب سے دور ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دن کا دورانیہ کم اور رات کا دورانیہ زیادہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات میں بغیر مٹی اور ہوا کے ذریعے پودے اُگانے کا کامیاب تجربہ

اس دن کے بعد سورج کی روشنی کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور دن طویل ہوتے جاتے ہیں۔سپارکو کے مطابق، موسم سرما کا سالسٹیس وہ دن ہوتا ہے جب سورج کی کرنیں زمین کے شمالی نصف کرہ کے علاقے میں سب سے کم زاویے پر آتی ہیں، جس کے نتیجے میں دن کی روشنی کا دورانیہ کم ترین اور رات کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے